فیصل آباد،تیزرفتار ٹرالی کی ٹکر سے سکیورٹی گارڈ چل بسا

شیخو پورہ روڈ پر بے قابو بس الٹنے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی دیگر آٹھ مسافر شدید زخمی

جمعرات 17 مئی 2018 00:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) تیزرفتار ٹرالی کی ٹکر سے سکیورٹی گارڈ چل بسا جبکہ شیخو پورہ روڈ پر بے قابو بس الٹنے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی دیگر آٹھ مسافر شدید زخمی ہو گئے آن لائن کے مطابق 66گ ب کا رہائشی60سالہ خالد بشیر ولد بشیراحمد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کرنے کے لئے رفحان ملز جارہا تھا کہ اواگت میں تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ علی الصبح بس نمبری ایل ای ایس 9878لاہور سے فیصل آباد آرہی تھی کہ 61چک کے قریب بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں مسافر خاتون 28سالہ آسیہ زوجہ مقصود احمد شدیدزخمی ہو کر دم توڑ گئی جبکہ 45سالہ ساجدہ زوجہ شہزاد 53سالہ غلام جیلانی ولد نصیر ، 36سالہ نصرت دختر علی محمد ، 47سالہ علی اکبر ولد شیر محمد ، 70سالہ گلزار ولد محبوب ، 27سالہ ناصر ولد افضل ، 15سالہ ظہیرولد زاہد ، 18سالہ اجواء دختر شہزاد ،شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کیا گیا ، جہاں طبی امداد جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :