راولپنڈی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے میڈیکل سکریننگ لیب کی 30 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 00:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے میڈیکل سکریننگ لیب کی 30 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے رپورٹ کے مطابق 15 اپریل سے 15 مئی تک 3588 فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ کی گئی جن میں سی283 فوڈ ہینڈلرز مختلف بیماریوں میں مبتلا جبکہ 3305 کے ٹیسٹ پاس ہوئے رواں سال میں اب تک لاہور میں 17,290 فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ کی جا چکی ہے ا تھارٹی کے ترجمان کے مطابق15 اپریل سے 15 مئی تک 3588 فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 3305 کے ٹیسٹ پاس ہوئے جبکہ 283 فوڈ ہینڈلرز مختلف بیماریوں میں مبتلاپائے گئے مثبت ٹیسٹ رپورٹ آنے والے فوڈ ہینڈلرز میں 58 کو ہیپاٹائٹس سی ، 45 کو ہیپاٹائٹس بی ،133کو ٹائیفائیڈ جبکہ47 فوڈ ورکرز ٹی بی کا شکار پائے گئے ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی سکریننگ لیب رواں سال میں اب تک لاہور میں 17,290 فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ کر چکی ہے خطرناک بیماریوں کے شکار ورکرز کو خوراک کی براہ راست تیاری یا منتقلی سے روک دیا گیا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی موذی بیماریوں کے شکار ورکرز کو ملازمت سے نکالنے کی سفارش نہیں کرتی بلکہ بیمار ورکرز کو ایسے کام پر لگانے کی ہدایت دیتی ہے جہاں وہ اشیاء خوردونوش کو براہ راست چھو نہ سکیںفوڈ انڈسٹری بیمار ورکرز کے علاج کے لئے فنڈز اور دیگر سہولیات یقینی بنائیںاس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایسے ورکرز کے علاج کے لئے خصوصی فنڈ مختص کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :