کوئٹہ ،پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کا کول فیلڈ میں سینکڑوں کانکن جاں بحق اور زخمی ہونے پر احتجاجی مظاہرہ وریلی

درجنوں جاں بحق اور زخمی مزدورں کے لواحقین حکومتی امداد کے منتظر

جمعرات 17 مئی 2018 00:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن نے مارواڑ، سورنج ، دکی، مچھ ، قلات، شاہرگ، فاٹا اور جہلم کول فیلڈ میں سینکڑوں کانکن جاں بحق اور زخمی ہونے پر احتجاجی مظاہرہ وریلی منعقد کی جس سے سلطان محمد خان، عبدالستار شاہ، علی بگٹی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ گزشت پانچ ماہ سے مواتر مائنز کانکنوں کے ساتھ حادثات پیش آرہے ہیں جس میں سو راب کے علاقے سیاہ کمب میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر نے سے 6 مزدور جہلم میں چار، شاہرگ کول فیلڈ میں نو ، فاٹا ایجنسی میں آٹھ، سنجدی اور سورنج میں27 جاں بحق اور کئی زخمی ہو چکے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں نہ ہی بلوچستان حکومت نے اب تک ان غریب محنت کشوں کو معاوضہ ادا کیا نہ ہی املکان اور ذمہداران کو سزا ہوئی ہے صحت وسلامتی کے قانون پر عملدرآمد کون کرائیگا مائنز ورکروں کا خون بہا کا ذمہ دار کون ہو گا یہ سب سوالات حل طلب ہیں جس کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز پر عائد ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ اوپر سے نیچے تک حتیٰ کہ منسٹری مائنز ، ڈائریکٹوریٹ آف مائنز کے اہلکار اپنے مفادات کے حصول کیلئے کوشاں ہیں اور رہی سہر کسر مائنز مالکان اس کے غیر رجسترڈ ٹھیکیداران مزدوروں کے اموت میں برابر شریک ہیں انہوں نے صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل کے بیان کی مذمت کر تے ہوئے ہیں۔