حکام روڈ سیفٹی سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے سلسلہ میں غفلت کا شکار

فیصد اموات کا باعث روڈحادثات ہیں، یو این رپورٹ

جمعرات 17 مئی 2018 00:05

ِِِاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی عالمی روڈ سیفٹی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات کے باعث 28فیصد اموات واقع ہورہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سالانہ 1.25ملین اموات روڈ حادثات کے باعث واقع ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

روڈ سیفٹی کی اہمیت کے باعث اقوام متحدہ نے اس اہم ایشو کو ایس ڈی جیز تھری میں رکھا اور ممبر ممالک کو اقدامات اٹھانے کے لئے پابند کیا ہے۔

ایس ڈی جی3اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ روڈ حادثات میں کمی کیلئے ۱قدامات اٹھائے جائیں ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ اکنامک اینڈ سوشل کمیشن کے 74واں اجلاس منعقدہ 11-16مئی 2018میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ سرتاج عزیز و دیگر شریک ہیں تاہم بیورو کریسی ٹی اے ڈی اور سیرو سیاحت کے علاوہ کسی قسم کے تھوس اقدامات سے قاصر ہے۔