قلات،پانچ سال اقتدار کا مزہ لینے کے بعد حکومت کو غریب عوام کا خیال آگیا، روبینہ عرفان

دوسروں کے ترقیاتی اسکیموں کو اپنے نام کر نا عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ، ملکر ملک کی ترقی اور خشحالی کے لیئے محنت کرنی چاہئے ،سابق سینیٹر

جمعرات 17 مئی 2018 00:05

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) سابق سینیٹر بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ پانچ سال اقتدار کا مزہ لینے کے بعد حکومت کا سورج غروب ہونے پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اب خیال آگیاہے لیپ ٹاپ کس کام آئے گی جب کہ قلات میں تھری جی اور وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت ہی دستیاب نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر آعلیٰ بلوچستان کے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت تقسیم لیپ ٹاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق سینیٹر بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہیکہ پانچ سال میں بھوک افلاس اور پانی کے مسئلے کا کسی کو خیال نہیں آیا اسکولوں میں ٹیچر نہیں صحت کے سہولتیں دستیاب نہیں ہے صوبائی حکومت کو اب غریب عوام کا خیال آگیا جب کہ حکومت کے سورج اب غروب ہو نے والا ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کر نا اچھی بات ہے مگر صوبائی حکومت نے اصل مسائل کو حل کرنے کے لیئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھا یا ہے اور اصل مسائل سے چشم پو شی کیا جارہا ہیں انہوں نے کہا کہ میری اسکیمات کی تختیوں کو نکال کر اپنے نام کی تختیاں لگائی جارہی ہیں لیکن خود کام نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسروں کے ترقیاتی اسکیموں کو اپنے نام کر نا عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک نسل نہیں ایک بلوچستانی اور ایک پاکستانی بن کر سوچنا چاہئے اور اپنے ملک کی ترقی اور خشحالی کے لیئے محنت کرنی چاہئے۔