Live Updates

کوئٹہ، نواز شریف سرعام پاکستان مخالف باتیں کرکے ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ بن رہے ہیں،ملک فیصل خان کاکڑ

خطرناک بیانات دینے اور ملک کی ساخ کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کر کے سزا دی جائے ، رہنماء تحریک انصاف

جمعرات 17 مئی 2018 00:05

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف ملکی اداروں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے یہ بات انہوں نے بدھ کو پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا جس طرح سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سرعام پاکستان مخالف باتیں کرکے ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ بن رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان پر پابندیوں کے حوالے سے ہمارے دشمن اس پر طبل بجارہے ہیں ان تمام معاملات اور امور کو مد نظر رکھتے ہوئے ملکی اداروں اور سالمیت کے لئے خطرناک بیانات دینے اور ملک کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کے خلاف سزا دی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ملک بھر میں پھیلے ہوئے انتشار میں مزید اضافہ ہوگا اور اس انتشار کا پاکستان اور ہماری قوم موجودہ صورتحال میں متحمل نہیں ہوسکتی پاکستان تحریک انصاف ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر اس طرح کے غلط اقدامات کے خلاف آواز بلند کریگی تاکہ ملک دشمن عناصر جو کہ ملکی سالمیت اور پاکستان کیلئے خطرہ ہے جنہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات