کوئٹہ , سازش کے تحت بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے، میر سراج رئیسانی

پہلے ہی تعلیمی پسماندگی کا شکار رہے ، کیڈٹ کالج واقعہ اسی تسلسل کا نتیجہ ہے، چیئرمین بلوچستان متحدہ محاذ

جمعرات 17 مئی 2018 00:05

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک سازش کے تحت تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں پشتون وبلوچ طالبات کیساتھ جو ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اس کو ہم کسی بھی صور ت برداشت نہیں کرینگے باہر سے لو گوں کو تعینات کر کے یہاں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم پہلے ہی تعلیمی پسماندگی کا شکار رہے ہیں کیڈٹ کالج کا واقعہ بھی اسی تسلسل کا نتیجہ ہے بلوچستان میں واحد وویمن یونیورسٹی ہے جن کا معیار خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلباء وطالبات کے والد ین کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے پہلے ہی تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں باہر سے لو گوں کو تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پشتون ، بلوچ طلباء کیساتھ جو ناروا عمل کیا جا رہا ہے اس کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اور سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کا پشتون بلوچ طالبات کیساتھ رویہ ہتک آمیز ہے اور اس رویہ کو برداشت نہیں کرینگے ہم سمجھتے ہیں کہ گورنر بلوچستان اورصوبائی حکومت اس کا نوٹس لیں کیونکہ جو حالات وصورتحال ہے اس میں مزید خرابی پیدا ہو سکتی ہے تعلیمی اداروں میں اقرباء پروری نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کر دیا انہوںنے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج مستونگ کاواقعہ بھی اسی تسلسل کانتیجہ ہے کیڈٹ کالج مستونگ میں طلباء پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اگر ہمارے تعلیمی اداروں میں کوئی نظام ہوتا تو اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہوتی یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے انہوں نے کہاکہ اس طرح تشدد سے ہمارے بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر پڑے گا یہ ہمارے بچے ہیں جب ہمارے بچوں کو سرعام اس طرح تشدد کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے تو والدین کے ذہنوں پر کیا اثر پڑے گا کیونکہ یہ نوجوان فوج میں جاکر ملک اور قوم کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے پیچھے کون سے عوامل ہیں کہ ہمارے بچوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک سازش کے تحت تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں پشتون وبلوچ طلباء کیساتھ جو ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اس کو ہم کسی بھی صور ت برداشت نہیں کرینگے باہر سے لو گوں کو تعینات کر کے یہاں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم پہلے ہی تعلیمی پسماندگی کا شکار رہے ہیں کیڈٹ کالج کا واقعہ بھی اسی تسلسل کا نتیجہ ہے۔