اٹک ، پاکستان ریلوے کی طرف سے اٹک کی عوام کیلئے سفاری انجن کا تحفہ دینے کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 00:04

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) کیپٹن شہید اسفندیار بخاری ریلوے پارک میں پاکستان ریلوے کی طرف سے اٹک کی عوام کیلئے سفاری انجن کا تحفہ دینے کی شاندار تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایک پشاور پاکستان ریلوے حنیف گل تھے اس موقع پر ایس ایس پی پاکستان ریلوے وارث کمال خان ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، کیپٹن شہید اسفندیار بخاری کے والد کے علاوہ شہریوں اور پاکستان ریلوے کے ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی مہمان خصوصی حنیف گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ریلوے انجن پاکستان ریلوے کی طرف سے اٹک کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ہم امید کرتے ہیں کہ پارک میں سیاحت کیلئے آنے والے شہری اس سے محظوظ ہوں گے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارک کی تزئین و آرائش کی جائے گی پارک کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے ہم پاکستان ریلوے کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اٹک کی عوام کیلئے سفاری ریلوے انجن کا تحفہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :