Live Updates

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ،قومی تاریخ وا دبی ورثہ مریم اورنگزیب کی رحمتوں، برکتوں اور عبادات کے ماہ مقدس کی آمد پر قوم کو مبارکباد

ماہ مبارک عبادت، تزکیہ نفس کے ساتھ ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے

جمعرات 17 مئی 2018 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ،قومی تاریخ وا دبی ورثہ مریم اورنگزیب نے رحمتوں، برکتوں اور عبادات کے ماہ مقدس کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک انفرادی و اجتماعی تربیت کا مہینہ ہے، یہ ہمیں باہمی محبت، بھائی چارے اور دکھی انسانوں کے احساس اور مدد کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماہ مبارک عبادت، تزکیہ نفس کے ساتھ ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کیلئے ناداروں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کیلئے ایثار کے جذبے کا خصوصی اہتمام کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ روزہ روحانی بالیدگی اور اللہ کی رضا و خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات