Live Updates

کامیاب پالیسیوں کی بدولت صوبے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم،پولیس اور دیگر اداروں میں بہت اہم اصلاحات ہوئی ہیں،عاطف خان

جمعرات 17 مئی 2018 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پالیسیوں کی بدولت صوبے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ صحت،تعلیم،پولیس اور دیگر اداروں میں بہت اہم اصلاحات ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں عوامی مسائل میں بہت کمی آئی ہے۔وہ زرگر کلے مردان میں مختلف ترقیاتی سیکموں کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

جس سے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان ،ضلع کونسل کے رکن شیر بھادر مہمند اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ابضار خان اور اور اے ڈی او شیر زادی خان بھی موجود تھے۔محمد عاطف خان نے کہاکہ عمران خان نے اس قوم کو شعور دیا ہے اور ان کو حقیقی معنوں میں خان خوانین کی چنگل سے آزاد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آج حقدار کو اس کا حق آسانی کے ساتھ مل رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک کے کرپٹ سیاستدانان عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن ووٹ کی طاقت سے عوام انہیں مسترد کردے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں مردان اور خصوصاً یونین کونسل بابینی میں تعمیراتی کاموں کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں کیونکہ سابقہ کرپٹ سیاستدانوں نے ترقیاتی کاموں کی مد میں اربوں روپے جیبوں میں ڈال کر اس ملک کی بنیادیں کھوکلی کر دیے ہیں۔

محمد عاطف خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کر لیا گیا ہے اور اگر عوام نے آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی تک پہنچایا تو پورے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ دور اب ختم ہو گیا ہے کہ گاؤں کا ایک شخص پورے گاؤں کے ووٹ کا سودا کر تا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے علاقے کیلئے خدمت ، میرٹ کی سربلندی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات جن میں 40ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتی ، تعلیمی بجٹ کے ریکارڈ اضافے ، کمیشن ، رشوت اور سفارش سے پاک طرز حکمرانی کا موازنہ بھی میرے مد مقابل امیدواروں کے ساتھ کریں ، اگر میں ٹھیک ہوں تو پھر مجھے ضرور سپورٹ کریں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے اپنے منشور کے مطابق پالیسیاں ترتیب دی ہیں جن میں بچوں کیلئے سکول کی تعمیر ، لڑیوں کیلئے سپورٹس ہال اور سپورٹس کمپلیکس ، مساجد کیلئے سولرائزیشن ، معزور افراد کیلئے ویل چیئرز ، عورتوں کیلئے سلائی مشین، زمینداروں کیلئے سپرے پمپس شامل ہیں جبکہ اداروں میں متعارف کردہ اصلاحات کی بدولت بھی عوامی مسائل بہت آسانی کیساتھ حل ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے باریاں بدل بدل کر پاکستان کو لوٹا ہے جبکہ عمران خان واحدلیڈر ہے جو اس مملکت خداداد کو کامیابیوں سے ہمکنار کراسکتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات