پولیس اسسٹنس لائنز سے سال رواں کے دوران18156 لوگوں کو مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی گئیں،کوہاٹ پولیس
جمعرات 17 مئی 2018 00:04
(جاری ہے)
پولیس اسسٹنس لائنز نے سال رواں 3000افرادکو پولیس سیکیورٹی کلئیرنس سرٹیفیکیٹس جاری کئے ۔
اسی مدت میں کرایہ کی عمارتوں کے حوالے سے ضلع بھر میں1456ٹیننٹ انفارمیشن فارم(TIF) کی تصدیق کی گئی جن میں زیادہ تر کرایہ کے مکانات شامل ہیں۔اسی دوران کوہاٹ پولیس اسسٹنس لائنز میں 1470گمشدہ اشیاء کی رپورٹیں موصول ہوئیں جن پر ضروری پولیس کاروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح سروس ویریفیکیشن کی موصولہ 120درخواستوں پر مختلف دستاویزات کی تصدیق یقینی بنائی گئی جبکہ 110گاڑیوں کی ویریفیکیشن کا عمل دہرایا گیا۔پولیس اسسٹنس لائنز میں رواں سال کے اس عرصے میں 7گمشدہ بچوں کو والدین سے ملایا گیا جبکہ 50سے زائد افراد کو مفت قانونی مشاورت فراہم کی گئی اورحفاظتی اقدامات کے تناظر میںضلع بھر کے ہزاروںتعلیمی اداروںاور حساس وآسانی سے ہدف بننے والے مقامات کوون کلک ایس او ایس موبائل فون کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس اسسٹنس لائنز کے قیام کی بدولت شہریوں کی پولیس کیساتھ روزمرہ معمولات زندگی میں وابستہ مسائل کے حل کے حوالے سے تھانوں پرکام کا بوجھ کم ہوگیا ہے جبکہ پولیس اسسٹنس لائنز کو عوامی خدمات کیلئے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو پولیس سے متعلق اپنے روزمرہ مسائل کے حل کے سلسلے میں ایک ہی چھت کے نیچے کم سے کم وقت میں ترجیحی بنیادوں پرپولیس خدمات بہم مہیا کی جارہی ہیں جس سے عام لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مستفید ہورہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.