نیشنل گرڈ بحال ہونے کے بعد واپڈا کے تمام ہائیڈل پاور سٹیشن قومی نظام سے منسلک کئے جا چٴْکے ہیں،ترجمان واپڈا

جمعرات 17 مئی 2018 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ میں بدھ کو فنی خرابی پیدا ہوئی جسکی وجہ سے دیگر بجلی گھروں کے ساتھ ساتھ واپڈا کے ہائیڈل پاور سٹیشن بھی ٹرپ کر گئے تھے،نیشنل گرڈ بحال ہونے کے بعد واپڈا کے تمام ہائیڈل پاور سٹیشن قومی نظام سے منسلک کئے جا چٴْکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تربیلا منگلا غازی بروتھا اور واپڈا کے دیگر ہائیڈل پاور سٹیشن اس وقت نیشنل گرڈ کو 3 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :