راولپنڈی، اسلام آباد سمیت فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 17 مئی 2018 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ڈویڑن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش کالام11، دیر10، بالاکوٹ، رسالپور، لوئر دیر 06، پاراچنار 05،میرکھانی03، کاکول، کوہاٹ 02، ٹیک سنگھ 10، قصور04، فیصل آباد 02، لاہور (سٹی، پنجاب یونیورسٹی02)، کامرہ، بھکر، جھنگ، جوہرآباد، نور پور تھل01، گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد03 اور استور01ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 45، تربت،مٹھی، چھور، پڈعیدن، حیدر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔