Live Updates

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز، کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے لیے خصوصی مبارکباد

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں مسلم کمیونٹی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 21:55

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز، کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے مسلم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز، کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے لیے خصوصی مبارکباد پر مبنی ویڈیو پیغام جاری کر دیا گیا۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں مسلم کمیونٹی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے ۔

اس موقع پر کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے لیے خصوصی مبارکباد پر مبنی ویڈیو پیغام جاری کر دیا گیا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں سلام سے آغاز کیا ۔انکا کہنا تھا کہ آج کینیڈا سمیت دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی اپنے مبارک مہنے ماہ رمضان کا آغاز کر رہی ہے۔آنے والے ماہ مبارک میں لوگ اپنے گھروں اور مساجد میں عبادات کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

(جاری ہے)

دن میں روزہ رکھیں گے اور شام میں روزہ افطار کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ماہ رمضان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں کیسے اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے اور دوسرے ضرورت مندوں کی مدد کرنی ہے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں موجود مسلم کمیونٹی بھی کل سے رمضا ن کا آغاز کرنے جا رہی ہے ،ہم اپنے اور اپنے لوگوں کی جانب سے کینیڈا میں مقیم مسلم کمیونٹی کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ، سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک اور دنیا بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا جبکہ ترکی میں پہلا روزہ 16مئی کو تھا ۔بنگلہ دیش دنیا کا واحد ملک ہے جس میں رمضان کا آغاز 18 مئی ہو گا۔ کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے لیے خصوصی مبارکباد پر مبنی ویڈیو پیغام آپ بھی ملاحظہ کریں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات