کراچی کو کینجھرجھیل سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

جمعرات 17 مئی 2018 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) کراچی کو کینجھرجھیل سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کینجھر جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث کراچی کو فراہمی آب میں کمی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی نے کینجھر جھیل میں1200 کیوسک پانی کی فراہمی شروع کردی ہے، جس سے جھیل کی سطح آب میں استحکام برقرار رہے گا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کینجھر جھیل سے معمول کے مطابق پانی وصول کررہا ہے ،محکمہ آبپاشی نے کینجھر جھیل کی سطح آب بہتر کرنے کیلئے 1200کیوسک مزید پانی شامل کردیا ہے ،اس وقت جھیل کی سطح آب 46.26 فٹ ہے مزید 1200 کیوسک پانی شامل ہونے کے بعد اس اقدام سے جھیل کی سطح آب آئندہ چند روز میں مزید بڑھے گی ، �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :