خیرپور ضلع بھر کی 14سے زائداولیاء اللہ کی خانگاہیں درگاہیں بنیادی سہولیات سے محروم

درگاہ سچل سرمست محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہونے کے باوجود وہاں بھی سہولیات ناپید

جمعرات 17 مئی 2018 00:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) خیرپور ضلع بھر کی 14سے زائداولیاء اللہ کی خانگاہیں درگاہیں بنیادی سہولیات سے محروم۔درگاہ سلطان بادشاہ۔درگاہ ابھن شاہ۔درگاہ باقر علی شاہ۔درگاہ تجل شریف ۔محسن شاہ بخاری۔معصوم شاہ۔پیر وھیل ۔درگاہ حسین شاہ۔تھر دھنی بادشاہ سمیت دیگر درگاہوںعقیدت مندوں، زائرین کو سخت تکلیف کا سامنا۔

محکمہ اوقاف کے حوالے کرنے کا مطالبہ۔درگاہ سچل سرمست محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہونے کے باوجود وہاں بھی سہولیات ناپید۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور کی چادہ سے زائد بڑی درگاہوں پر آنے والے زائرین عقیدتمندوں کیلئے بنیادی سہولیات کے فقدان حکومت و ضلع انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے سبب لاتعدا مسائل جنم لینے لگے ہیں اس سلسلے میںپاکستان سنی تحریک خیرپور کے صدر محمد رمضان مغل۔

(جاری ہے)

تحریک عاشقان مصطفیٰ کے صدر حسن جہانزیب راجپوت۔تنظیم محبان اولیاء۔ پیپلز پارٹی ہاری کمیٹی سندھ کے رہنماء خان محمد راجپر۔سنی تحریک خیرپورکے سرپرست مجاہد حسین راجپوت ایڈوکیٹ۔شیعہ رابطہ کونسل کے ایڈوکیٹ امتیاز حسین شاہ۔محمد علی حیدری چانڈیو ۔جماعت اہلسنت کے صوبائی رہنماء مولانا گل حسن اجن،عبدالکریم چاچڑ۔لکھ صلوات کمیٹی کے فقیر سلیم اویسی۔

فقیر اسماعیل سندیلو، اور دیگر نے کہاہے کہ درازا شریف میں درگاہ سچل سرمست صرف محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہونے کے باوجود وہاں بھی زائرین کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی۔مسافر خانے میں رہائشی سہولیات دستیاب نہیں ہے اوردرگاہ کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا ناقص نظام کی وجہ سے گند کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جب کہ درگاہ ادھم سلطان۔درگاہ ابھن شاہ۔

درگاہ پیر سید فضل شاہ۔درگاہ تجل شریف۔درگاہ وھیل شاہ۔درگاہ معصوم شاہ۔درگاہ چھتن شاہ۔درگاہ شہیر بادشاہ۔درگاہ جمن شاہ۔درگاہ خانن شاہ،درگاہ خاکی شاہ،درگاہ،خانن شاہ بخاری۔درگاہ شاہ حسین ۔درگاہ بھورل شاہ۔درگاہ تجل شاہ ،درگاہنبن شاہ۔درگاہ تھر دھنی سمیت دیگر اولیاء اللہ کے خانگاہوں درگاہیں زائرین عقیدتمندوں اور یہاں آںے والوں کے لئے سکون کا مقام کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن وہاں آنے والے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

حکومت کی غفلت ۔عدم توجہی کے سبب ضلع بھر کی درگاہوں پر پینے کے میٹھے پانی۔پختی سڑکوں۔مسافر خانوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے ناپید ہونے کی وجہ سے درگاہوں پر آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مذہبی جماعتوں تنظیموں سول سوسائٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیرپور ضلع بھر کی درگاہوں خانگاہوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام درگاہوں کو محکمہ اوقاف کے حوالے کیا جائے تاکہ وہاں زائرین کو درپیش مسائل حل ہوسکیں۔