انیٹوں کے بھٹے پرجبری مشقت کرنے والے تین یرغمال محنت کش بچے بازیاب ستار پٹھان نامی ملزم گرفتار

جمعرات 17 مئی 2018 00:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) انیٹوں کے بھٹے پرجبری مشقت کرنے والے تین یرغمال محنت کش بچے بازیاب ستار پٹھان نامی ملزم گرفتار۔بازیاب ہونے والے بچوں میں مدد علی۔سرفراز اور راشد شامل۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خیرپور پولیس نے مختلف مقامات پر بھٹوں پر چھاپے مار کاروائی کے دوران پیر وسن کے قریب اینٹوں کے بھٹے پر بچوں کو یرغمال بناکر ان سے جبری مشقت کا شکارتین بچوں سرفراز۔مدد اور ارشد کو بازیاب کرالیا ہے اور ستار پٹھان نامی بھٹہ مالک کو بھی حراست میں لیا ہے تفتیش جاری ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :