شکارپور کے قریب ،گڑھی یاسین میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئے، 1 زخمی، 5 گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 17 مئی 2018 00:03

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) شکارپور کے قریب ،گڑھی یاسین میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو مارے گئے، 1 زخمی، 5 گرفتار، اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات پولیس بیان کے مطابق گذشتہ روزگڑھی یاسین تھانے کی حدود گاؤں سالارو معرفانی میں مجرموں کی موجودگی کے اطلاع پہ پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی گئی، پولیس بیان کے مطابق دوبدو مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور مسعود احمد بنگش ضلع کی پولیس نفری لے کے بروقت پہنچ گئے ایک گھنٹے کے مقابلے کے بعد 3 ڈاکو ابراھیم، علی حیدر، قمن ولد بنگل معرفانی مارے گئے جب کہ علی گوھر ولد اول معرفانی زخمی، 5 افراد گرفتار 1 کلاشنکوف 1 سنگل بیرل اور 2 ڈبل بیرل بندوق برآمد۔

ایس ایس پی شکارپور مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن کا کرمنل رکارڈ دوسرے اضلاع سے بھی طلب کر لیا ہے جب کے پکڑے جانے والے افراد کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :