نیب کی کارروائی‘ہائوسنگ سیکٹر میں اربوں روپے کے فراڈ پرفیروز پورسٹی انتظامیہ کے تین ملزمان گرفتار

بدھ 16 مئی 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)لاہورنے کارروائی کرتے ہوئے ہائوسنگ سیکٹر میں اربوں روپے کے فراڈ پرفیروز پورسٹی انتظامیہ کے تینوں ملزمان نعیم احمد،ندیم احمد اور نظر محمد کو گرفتار کرلیا ۔ نیب لاہور کے مطابق ملزمان نے بغیر این او سی غیرقانونی طور پر 2016 میں فیروز پور سٹی ہائوسنگ سکیم لانچ کی۔

ملزمان پر عوام کو پلاٹس بکنگ و فروخت کا جھانسہ دیتے ہوئے کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے آپس کی بھگت سے لگ بھگ 5000 غیرقانونی فائلیں فروخت کیںان غیرقانونی فائلوں کی مالیت 2 سے 3 ارب روپے تھی جبکہ فیروز پور سٹی ہائوسنگ سکیم تاحال ایل ڈی اے سے رجسٹرڈ نہیں۔ایل ڈی اے کیجانب سیمذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی کے غیرقانونی ہونیکا نوٹس جاری کیا گیا لیکن ملزمان نے پلاٹوں کی فروخت جاری رکھی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اس ضمن میں مبینہ طور پر عوام سے کروڑوں روپے دھوکہ دہی سے لوٹے۔نیب لاہور کیجانب سے 6 مئی کو اخبارات میں فیروز پور سٹی انتظامیہ کیخلاف اشتہارات بھی شائع کیے گئے۔نیب حکام کیجانب سے تینوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 31 مئی تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔نیب لاہورہائوسنگ سیکٹر میں ہونیوالے فراڈز کی ترجیحی بنیادوں پر تفتیش کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :