ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون،ایندھن کی کمی اور بندش اتنے بڑے بریک ڈاون کا باعث بنی

بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم بھی قائم کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 21:33

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون،ایندھن کی کمی اور بندش اتنے بڑے بریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم بھی قائم کر دی گئی۔حکومت کے مطابق فنی خرابی جبکہ ذرائع کے مطابق ایندھن کی کمی اور بندش اتنے بڑے بریک ڈاون کا باعث بنی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان سے صرف ایک روز قبل ہی نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبے بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈائون ہوا ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اچانک بجلی غائب ہونے پر ہسپتالوں، ہسکولوں اور دفاتر میں اندھیرا چھا گیا اور روز کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والا پارلیمانی کمیٹی اجلاس اور نیب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی صورت حال تذبذب کا شکار ہوگئی۔ بجلی بند ہونے کے باعث ملازمین دفاتر میں اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور ہو گئے ۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تربیلا اور گدو پاور پلانٹس میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون آیا جبکہ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق بجلی کے اتنے بڑے بریک ڈاون کی وجہ فنی خرابی نہیں بلکہ ایندھن کی کمی اور بندش نکلی۔

تا ہمبجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو جلد تحقیقات مکمل کرے گی۔دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی کے بریک ڈائون کا نوٹس لے لیاہےاور متعلقہ وفاقی وزیر اورسیکرٹری کو خط تحریر کرنے کا اعلان بھی کیاہے۔