محکمہ موسمیات نے (کل)سے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے اور سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان ہے

بدھ 16 مئی 2018 23:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے (کل)جمعرات سے شہر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ موسمیات نے ماہ صیام کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق کراچی میں جمعرات سے سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں موسم کو مزید گرم کر دیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور آئندہ ہفتے جمعرات تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اس طرح رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق پندرہ جون تک موسم گرم رہے گا، تاہم پندرہ جون کے بعد سے کراچی میں صبح و شام بوندا باندی ہونے کی نوید سنائی ہے۔