خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کا بڑا اقدام

چین سے درآمد شدہ اشیاء خورد و نوش پر پابندی عائد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 21:12

خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کا بڑا اقدام
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مئی 2018 ء ) :خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ چین سے درآمد شدہ اشیاء خورد و نوش پر پابندی عائد کر دی گئی۔خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کا موقف ہے کہ چین سے درآمد شدہ کھانے پینے کی چیزیں غیر معیاری اور حرام ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اشیاء خورد و نوش میں ملوث افراد اور کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے جب سے کام شروع کیا ہے تب ہی سے انکی جانب سے بہت تیزی سے صوبے میں سطحی معیار کی کھانے پینے کی اشیا پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ چین سے درآمد شدہ اشیاء خورد و نوش پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کا موقف ہے کہ چین سے درآمدشدہ اکثر اشیا سطحی معیار کی اور حرام ہیں ۔

چین سے درآمد شدہ چاکلیٹ ،چیونگم اور کینیڈیز میں حرام جانوروں کے اجزاء شامل ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چونکہ چین میں حلال فوڈ کا کوئی تصور نہیں ہے اس لئیے وہاں اشیا خوردو نوش کی تیاری میں حرام جانوروں کے اجزا بھی استعال کئیے جاتے ہیں اور وہی اشیا پاکستان بھی آ رہی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ چین سے درامد کھانے پینے کی اشیا پر تحقیق کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ ہمارے عوام لا علمی میں حرام کھا رہے تھے۔انکا مزید بتانا تھا کہ اس معاملے پر انکی تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور یہ معاملہ ان کے ساتھ بھی بحث میں لایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :