ڈی جی 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر رضوان نصیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

بدھ 16 مئی 2018 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈاکٹر رضوان نصیر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری کاشف نواز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ ایمرجنسی سروسز 1122 میں میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کیلئے اپلائی کیا اور امتحان میں کامیابی کے بعد میرٹ لسٹ پر دوسرے نمبر پر آنے کے باوجود بھرتی نہیں کیا گیا، اس حوالے سے ڈی جی رضوان نصیر کو دادرسی کے لیے درخواست دی لیکن انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، جس پر عدالت سے رجوع کیا گیا تو عدالت نے بھی درخواست دادرسی کے لیے ڈی جی کو بھجوائی اور معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی لیکن عدالتی حکم کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی،جو توہین عدالت ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ڈی جی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔