قصور میں مدثر نامی نوجوان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا معاملہ

لاہور ہائی کورٹ نے ملوث سابق ایس ایچ اوز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

بدھ 16 مئی 2018 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں مدثر نامی نوجوان کی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے میں ملوث قصور میں مدثر کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے میں ملوث سابق ایس ایچ اوز کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی ، عدالت نے محکمہ پراسیکیوشن کو ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سیشن عدالت قصور سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم حاضر ہو یا غیر حاضر عدالت نے میرٹ پر فیصلہ کرنا ہے، جسٹس انوارلحق محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مدثر قتل کیس میں ملوث ایس ایچ اوز یونس ڈوگر اور ریاض عباس کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی،ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پراسیکیوشن نے جس بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کیا ہے، وہ بے بنیاد ہے جبکہ ماتحت عدالت نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ضمانت منظور کی، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان مدثر کے جعلی پولیس مقابلے میں ملوث ہیں، ماتحت عدالت نے یونس ڈوگر کی درخواست ضمانت منظور کر چکی ہے،جبکہ ضمانت منظور کرنے سے قبل ماتحت عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت یونس ڈوگر کی ضمانت منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرے۔