غیرملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت

سیشن کورٹ میں بجلی بند ہونے سے گواہان کی شہادت قلمبند نہ ہوسکی سماعت22 مئی تک ملتوی، عدالت نے کسٹم حکام کو شہادت کیلئے طلب کرلیا

بدھ 16 مئی 2018 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) سیشن کورٹ میں بجلی بند ہونے سے غیرملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس میں گواہان کی شہادت قلمبند نہ ہوسکی۔عدالت نے کیس کی سماعت22 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کسٹم حکام کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے ملزمہ کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو کسٹم حکام کے اہلکار شہادت قلمبند کروانے کے لیے پیش ہوئے تاہم عدالت میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے گواہان کی شہادت قلمبند نہ کی جا سکی۔

عدالت نے کاروائی کو 22 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کسٹم حکام کے اہلکاروں کو شہادت کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ملزمہ پر ساڈھے نو سو گرام ہیروہین بیرون ملک اسملگ کرنے کا الزام ہے۔ملزمہ کو ایئر پورٹ سے کسٹم حکام نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :