چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ مین ای نقل برانچ کا افتتاح کردیا

انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے پرانے کیسز کو جلد نمٹانے، سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت

بدھ 16 مئی 2018 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ مین ای نقل برانچ کا افتتاح کردیا۔چیف جسٹس نے ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کرنے کا حکم دے دیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے پرانے کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس یاور علی نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی سمیت لاہور بار کی قیادت نے استقبال کیا۔پولیس کے چاق چابند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سلامی پیش کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور پولیس حکام کو ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سائلین کی سہولت کے لیے ای نقل برانچ کا افتتاح کیا۔ سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں میں کیس مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فوری انصاف کی فراہمی کے لیے جلد از جلد پرانے کیسز کو نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔