آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کیس کی سماعت

لاہور ہائی کورٹ نے ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ، دس ، دس لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دونوں ملزمان کو پاسپورٹ نیب کے پاس جمع کروانے کا حکم،حتمی فیصلے تک دونوں ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

بدھ 16 مئی 2018 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزمان سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، عدالت نے فیصلے میں دونوں ملزمان کو پاسپورٹ نیب کے پاس جمع کروانے کا حکم دیدیا جبکہ کیس کے حتمی فیصلے تک دونوں ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے آشیانہ اسکینڈل کے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، دونوں ملزمان پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں کرپشن کے الزامات عائد کرکے نیب نے گرفتار کیا، ملزمان کی طرف سے موقف اختیار کیا کیا گیا کہ ہمارا آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے ماتحت تھے اس لیے ان کے احکامات پر مجبوری کے تحت عمل کیا، لہذا عدالت ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔