اسلام آباد، چوری کی تین وارداتیں شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم

اسلام آباد پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

بدھ 16 مئی 2018 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) وفاقی دارلحکومت میں چوری کی تین وارداتیں شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم اسلام آباد پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی نائن کے رہائشی عمر جاوید نے تھانہ کراچی کمپنی کو بتایا کہ اس کے غیر موجودگی میں نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ،موبائل فون ،ٹیبلٹ سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے ،جی ٹین فور کے رہائشی محمد احمد نے تھانہ رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر سے دو عدد قیمتی موبائل فون اور ایک گھڑی چوری کر لی ہے جبکہ مدینہ ٹائون کے رہائشی سراج احمد نے تھانہ کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کا موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ہیں پولیس نے تینوں درخواستوں پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے تاہم پولیس تاحال چوروں تک نہ پہنچ سکی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ