حکومت قبائلی عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 16 مئی 2018 23:30

حکومت قبائلی عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،گورنرخیبرپختونخوا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے مہمندایجنسی کے بے روزگار نوجوانوں کو چنگ چی رکشے کی فراہمی ایک خوش آئند امر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت قبائلی عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں قبائلی نوجوانوں کو مختلف فنی علوم میں تربیت بھی دی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنرنے بدھ کے روزگورنرہاؤس پشاورمیں نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے مہمندایجنسی کے دس بیروزگار نوجوانوںکوروزگارکی خاطر چنگ چی رکشے فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعیداحمد ،ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمدواصف سعید، قبائلی زعماء اور نوجوانوں اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہمندایجنسی سے تعلق رکھنے والے دس قبائلی نوجوانوں کوچنگ چی رکشے کی چابیاں بھی دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے مومند ایجنسی میں نیشنل بینک آف پاکستان کی پہلی شاخ کھولنے پر صدر نیشنل بینک آف پاکستان سعید احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ قومی بینک کی جانب سے اسلامی بینکاری کے فروغ اور روزگارکی فراہمی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کافی حوصلہ افزا ہے جس سے بینکاری کی سرگرمیوں کو فرو غ ملے گا اور اس نوع کی فلاحی اور تعمیر ی سرگرمیوں میں اضافہ بھی ہو گا۔

گورنرنے نیشنل بنک کی جا نب سے اس اقدام کوایک عمدہ اور قابل تقلید مثال قراردیااورکہاکہ ایجنسی میں بینک کی شاخ کھولنے سے ایجنسی کے عوام کو جوکہ بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، رقوم کی جلد منتقلی بھی ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :