نواز شریف بیرونی ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ، ثروت اعجاز قادری

بدھ 16 مئی 2018 23:41

نواز شریف بیرونی ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ، ثروت اعجاز قادری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرونی ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ،ممبئی حملہ ٹرائیکا امریکہ ،بھارت اور اسرائیل کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش تھا ،ادارے نواز شریف کو جواب دہ نہیں ہیں وکٹوں کے دونوں طرف کھیلنے والوں کا انجام ہمیشہ بُرا ہوتا ہے ،ملک کو کوئی نقصان پہنچا یا اقتصادی پابندی لگی تو اسکے نواز شریف ذمہ دار ہونگے ،کرپشن کیس کے فیصلے حق میں کرانے کیلئے خود ساختہ ملک دشمن بیانات کے ذریعے بلیک میلنگ کے راستے پر چل پڑے ہیں ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نواز شریف کے ملک کے خلاف گمراہ کن بیان کا ازخود نوٹس لیں ،پاک فوج کی ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانیوالی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ،نواز شریف کو اگر بھارت کی ترجمانی کا شوق ہے تو پاکستان کے قانون کی سزا کے بعد بھارت چلے جائیں ،قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ہماری پر امن پالیسی کو کمزوری نہیں سمجھا جائے ،بانیان پاکستان کی اولاد ہیں پاکستان بنانے کیلئے ہمارے ابائو واجدا د اور اسلاف نے 22لاکھ جانوں کے نذرانے دیئے اور اب بھی پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،نواز شریف کے ممبئی حملے پر ملک کے خلاف بیان غداری ہے ،فوری طور پر ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ملک دشمن سازشوں کا مقابلہ قلم کی طاقت سے کرینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ معاشی واقتصادی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،کے الیکٹرک بیرونی ایجنڈے پر کام کررہا ہے ،ملک مخالف قوتیں پاکستان کے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کرنے کی ساشیں کررہی ہیں جسے عملی جامہ کے الیکٹرک پہنا رہا ہے ،گرمیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جب نیند پوری نہیں ہوگی تو چڑ چڑھا پن ہوگا جس سے ذہنی طور پر عام آدمی مفلوج ہونے کی طرف جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہینگے ،2018کے انتخابات میں عوامی مسائل حل نہ کرنے غربت ،بے روزگاری ،مہنگائی تحفے میں دینے والوں کا ووٹ کی پرچی سے محاسبہ کیا جائیگا ،عوام اب پہچان چکے ہیں اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے موروثیت کو ترجیع دی ہے ۔