کراچی،انڈس معیار ی طبی سہولیات فراہم کرنے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ پیپر لیس کمپیوٹرائزڈ اسپتال ہے،محمد زبیر
جہاں سے لاکھوں مریض مفت طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ،انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت پورے ملک میں موذی امراض کے خاتمہ کے لئے شروع کئے جانے والے پروگرامز قابل ستائش ہیں عالمی تعاون ، تحقیق اور ترقیاتی عمل کے ذریعہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک عوامی مفاد کے لئے اپنے نئے اہداف حاصل کررہا ہے جو کہ خوش آئند ہے،گورنرسندھ
بدھ 16 مئی 2018 23:40
(جاری ہے)
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہسپتالوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک (IHN) 2007 ء سے لاکھوں ضرورت مند مریضوں کو بہترین اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کررہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک کا آغاز کو رنگی ، کراچی کے ہسپتال سے ہوا اور آج یہ پاکستان کے 11 بہترین ہسپتالوں کا انتظام چلارہا ہے ، بلا شبہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے قیام سے پاکستان میں صحت عامہ کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں ، عوامی مفادمیں نیٹ ورک اپنا دائرہ کار بھی مزید بڑھارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو طبی سہولیات حاصل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے قیام سے اب تک مفت اور معیاری علاج سے مستفید ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 70 لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے ، ادارہ سے معیاری صحت کی سہولیات کے باعث ہی مستحق ، غریب اور مالی مشکلات کا شکار افراد بڑی تعداد میں علاج سے مستفید ہور ہے ہیں اس کا اندازہ 2016-17 ء کی رپورٹ سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اب اس ہیلتھ نیٹ ورک سے استفادہ حاصل کرنے والے مریضوں کی تعدادسالانہ 12 لاکھ 92 ہزار 394 ہوچکی ہے جس میں سے زکوٰة کے اہل مریضوں کی شرح 70 فیصد ہے ۔گورنرسندھ نے کہا ہے کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں نجی شعبہ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں انڈس ہسپتال نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے جس کی بڑی وجہ اس کی انتظامیہ کی مخلصانہ کاوشیں ہیں ۔انہوں نے اسپتال کی توسیع اور مسائل کے حل میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے بات کریں گے ۔ گورنرسندھ نے ہسپتال کے چاروں فلور زکا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے وہاں زیر علاج مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے بھی آگاہی حاصل کی ۔ گورنرسندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت 11ہسپتال کام کررہے ہیں جن میں انڈس ہسپتال ، کورنگی کیمپس ، کراچی 300 بستروں پر مشتمل کثیر الشعبہ ہسپتال میں 150 بستروں پر مشتمل پیڈیا ٹرک کمپلیکس بھی شامل ہے ، توسیعی منصوبہ کی تکمیل کے بعد ہسپتال میں پیڈیا ٹرک کینسر یونٹ اور بستروں کی تعداد 996 ہو جائے گی جبکہ شیخ سعید میمو ریل کیمپس ، کورنگی ، کراچی 74 بستروں پر مشتمل ہے اس ہسپتال میں گائنا کولوجی کی مکمل سہولیات دستیاب ہیں ، انڈس ہسپتال ، الفاخر ٹرسٹ کیمپس ، پی آئی بی ، کراچی 20 بستروں پر مشتمل ہے ،یہاں فیملی میڈیسن کلینک ، تشخیصی سہولیات اور ڈائیلیسس یونٹ بھی قائم ہے ، انڈس ہسپتال الغازی ٹرسٹ کیمپس بھونگ ، رحیم یار خان 40 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال میں مائوں اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کی خصوصی خدمات دستیاب ہیں ۔ گورنرسندھ کو مزید بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے نیٹ ورک کو 7 ہسپتالوں کا انتظام حوالے کیا ہے جہاں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ گورنرسندھ کو مزید بتایا گیا کہ نیٹ ورک ، ملیریا ، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجہ کے لئے بھی خصوصی اقدامات کررہا ہےمزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.