Live Updates

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ، سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا

طویل عرصے بعد پاکستان اور سعودی عرب میں پہلا روزہ ایک ہی دن رکھا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 20:10

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ، سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ، سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا طویل عرصے بعد پاکستان اور سعودی عرب میں پہلا روزہ ایک ہی دن رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر کے مختلف ممالک سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے بلائے گئے لیکن دنیا کے بیشتر ایشیائی اور یورپی ممالک میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں دیکھا جا سکا تھا۔

ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، دیگر خلیجی ممالک، ملائشیا، انڈونیشیا، برونائی، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر شامل ہیں۔ ان تمام ممالک میں رمضان المبارک کے 17 مئی سے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان ممالک کے کروڑوں مسلمان 17 مئی کو پہلا روزہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، طویل عرصے بعد پاکستان اور سعودی عرب میں پہلا روزہ ایک ہی دن رکھا جائے گا۔

ماہر فلکیات پہلے ہی یہ پیشن گوئی کر چکے تھے کہ اس مرتبہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 16 مئی سے ہونے کے امکانات کم ہیں۔ ناصرف خلیجی، بلکہ دیگر ممالک میں بھی رمضان المبارک کے 17 مئی سے آغاز کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ اب ماہر فلکیات کی پیشن گوئی دنیا کے کئی ممالک میں درست ثابت ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ اس مرتبہ دنیا بھر میں رمضان کا پہلا روزہ 17مئی کو رکھا جائے گا جبکہ ترکی دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس نے کل ہی اپنے ملک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا تھا اور وہاں 16مئی کو پہلا روزہ رکھا گیا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات