اٹالین اوپن ٹینس، سیمونا ہالپ، جوہانا کونتا اور کیرولین گارشیا ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل، پلسکووا اور کزنٹسوا کو شکست

بدھ 16 مئی 2018 23:21

اٹالین اوپن ٹینس، سیمونا ہالپ، جوہانا کونتا اور کیرولین گارشیا ویمنز ..
روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) سیمونا ہالپ، جوہانا کونتا اور کیرولین گارشیا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ کیرولینا پلسکووا اور سوتیلانا کزنٹسوا شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی کھلاڑی نائومی اوساکا کو 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے تائیوان کی کھلاڑی سیو وائی کو شکست دی، فرانس کی کیرولین گارشیا نے ٹیمیا ببوس کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور فتح کے ساتھ ہی انہوں نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

سیکاری نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو سخت مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کونتا ویت نے سوتیلانا کزنٹسوا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :