آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے قربان لائنز میں پولیس ریسٹ ہائوس کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 16 مئی 2018 23:13

آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے قربان لائنز میں پولیس ..
لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے قربان لائنز میں پولیس ریسٹ ہائوس کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ، اس موقع پر ایم ڈی آئی سی تھری علی عامر ملک ، ڈی آئی جی ٹریفک فاروق مظہر ، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن شاہد جاوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ اے آئی جی ڈویلپمنٹ احسن یونس اور ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عابد نے آئی جی پنجاب کوعمارت کی تعمیر اور ماسٹر پلان کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

آئی جی پنجاب نے ریسٹ ہائوس کی تکمیل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کیلئے عارضی طور پر لاہور آنے والے افسروں اور اہلکاروں کو رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فورس کو ڈیوٹی کے دوران رہائش سمیت دیگر درپیش مسائل سے چھٹکارا مل جائے تو کارکردگی میں اضافے کے ساتھ فورس کا مورال بھی مزید بلند ہوجا تا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی ویلفیئر کے لئے شروع کیے گئے نئے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ ٹائم لائن کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے ۔