Live Updates

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں موصول ہونا شروع

کراچی میں جاری مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران خیبرپختوںخواہ کے مختلف شہروں سے رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مئی 2018 19:41

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2018ء) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ جبکہ رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ جبکہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ ماہر  فلکیات کے مطابق آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چان نظر آ جانے کے واضح امکانات تھے۔ کراچی میں مطلع مکمل طور پر صاف رہا۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مطلع قدرے صاف رہا۔ اس لیے رمضان کا چاند نظر آ جانے کے واضح امکانات تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز ہی ہوگئی تھی۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی عمر ساڑھے 26 گھنٹے ہوگی۔ جبکہ چاند دیکھنے کا عمودی زاویہ 5 ڈگری تک ہوگا۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات کئی روز قبل ہی پیشن گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند بدھ 16 مئی کو نظر آ جائے گا۔

یوں پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ ایک ہی روز میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ رمضان کے چاند کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختوںخواہ کے شہروں سوات، ایبٹ آباد، لوئر دیر اور دیگر میں رمضان کا چاند دکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات