Live Updates

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ملاقات

ملاقات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مئی 2018 19:37

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم ملاقات کی ہے۔ تینوں رہنماوں کے درمیان ملاقات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بھی ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

جبکہ نواز شریف نے ممبئی حملوں سے متعلق اپنے متنازعہ بیان کے بعد قومی سلامی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کو مسترد بھی کردیا تھا۔ نواز شریف نے اپنے بیان کیخلاف قومی سلامتی کے اعلامیہ کو خطرناک قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے کچھ روز قبل ایک انٹرویو کے دوران ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر ہی عائد کردیا تھا۔ نواز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کی توثیق کردی تھی۔ نواز شریف کو اپنے اس بیان کے بعد سے ملک بھر کی سیاسی جماعتوں اور اداروں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ کچھ حلقے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات