14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے باپ سمیت 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں متاثرہ لڑکی کا باپ، چچا اور ایک ہمسایہ شامل ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 19:31

14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے باپ سمیت 3 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے باپ سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں متاثرہ لڑکی کا باپ، چچا اور ایک ہمسایہ شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جنسی زیادتی کے واقعات ہمیں ہمارے معاشرے میں گرتی ہوئی اخلاقی اقدار کا پتہ دیتی ہیں۔ان میں سے بہت سے کیسسز ایسے بھی ہیں جن میں جنسی درندوں نے مقدس رشتوں تک کو نہیں چھوڑا۔

ایسا ہی ایک واقعہ قصور میں پیش آیا جہاں14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے باپ سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں متاثرہ لڑکی کا باپ، چچا اور ایک ہمسایہ شامل ہے۔ 14 سالہ لڑکی کے نانا کی درخواست پر تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تینوں ملزمان پر کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے۔

لڑکی کے نانا کی درخواست پر تھانا بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل رواں برس جنوری میں قصور کی 7 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد اس طرح کے متعدد واقعات منظر عام پر آئے تھے۔ایسے واقعات بکثرت سامنے آنے سے والدین میں شدید خوف و ہراس پایا گیا اور وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے خاصے پریشان تھے۔

متعلقہ عنوان :