کے ایس ا100انڈیکس 158.33پوائنٹس کی کمی سے 42301.20پوائنٹس پر بند

بدھ 16 مئی 2018 22:25

کے ایس ا100انڈیکس 158.33پوائنٹس کی کمی سے 42301.20پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار حصص پر مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 42400پوائنٹس سے کم ہو کر 42300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ۔شیئرز مارکیٹ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مندی سے دوچار ہیں اور مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں میں زبردست اتار چڑھائو بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بدھ کو مارکیٹ میں فروخت کے دبائو کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 42100پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ا100انڈیکس میں158.33پوائنٹس کی کمی سے 42301.20پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای30انڈیکس111.48پوائنٹس کی کمی سے 20725.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30731.73پوائنٹس سے کم ہو کر 30672.67پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروبارمیںمندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 15ارب90کروڑ98لاکھ38ہزار406روپے کی کمی سے 87کھرب12ارب 29کروڑ81لاکھ2ہزار309روپے ہو گیا۔شیئرز مارکیٹ میں بدھ کو 7کروڑ75لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو مارکیٹ میں 18کروڑ11لاکھ 4ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا تھا ۔ بدھ کو مجموعی طور پر 342کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،184میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے فیصل بینک 51لاکھ 5ہزار ،فرسٹ دائو بینک 39لاکھ18ہزار،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 37لاکھ96ہزار ،اینگرو پولیمر 35لاکھ 37ہزار اور بینک آف پنجاب 33لاکھ97ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 41.67روپے کے اضافے سی1822.50روپے اور پنجاب آئل کے حصص کی قیمت13.53روپے کے اضافے سے 296.99روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک اورہینو موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 75.00روپے اور24.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد باٹا پاک کے حصص کی قیمت2165.00روپے اور ہینو موٹرزکے حصص کی قیمت1002.14روپے پر آگئی ۔