اعصام الحق قریشی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں(کل)ایکشن میں دکھائی دیں گے

بدھ 16 مئی 2018 21:14

اعصام الحق قریشی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں(کل)ایکشن ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں(کل)جمعرات کو ایکشن میں دکھائی دیں گے، اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے پہلے رائونڈ میں ارجنٹائن کے ڈائیگو اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار شاپووالوو کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اعصام اور سنتیاگو کو پری کوارٹر فائنل میں آج جمعرات کو برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :