ایف بی آر نے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کو سیلز ٹیکس کی مد میں رواں مالی سال کیلئے 1ارب 92کروڑ 12لاکھ ادا کرنے ہیں

بدھ 16 مئی 2018 21:27

ایف بی آر نے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کو سیلز ٹیکس کی مد میں رواں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ایک مراسلے کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کو سیلز ٹیکس کی مد میں رواں مالی سال کیلئے ایک 1ارب 92کروڑ 12لاکھ روپے ) (1,92,120000 ادا کرنے ہیں،اس ضمن میں خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو باقاعدہ خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ ادارے سے ہونیوالے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے خدمات سے منسلکہ محاصلات کے بقایاجات فوری طور پر پر صوبے کو ادا کرے،تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو اب تک سرد مہری سے کام لیتے ہوئے بقایاجات ادا نہیں کررہی جو معاہدے کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ صوبے کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش بھی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اگر چند دنوں تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رقم کی منتقلی یقینی نہ بنائی تو اتھارٹی قوائد و ضوابط کے مطابق اقدامات أٹھانے پر مجبور ہوگی۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد کو اس ضمن میں 08 مئی 2018 کو مراسلہ بھی بھیجا ہے جس کا جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔