نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا

سوالنامے کی کاپی ملزموں کے وکلاء کو فراہم کر دیں،سوالنامے میں ملزمان سے 127سوالات پوچھے گئے

بدھ 16 مئی 2018 21:21

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس کے ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا،سوالنامے کی کاپی ملزموں کے وکلاء کو فراہم کر دیں،سوالنامے میں ملزمان سے 127سوالات پوچھے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا اور سوالنامے کی کاپی ملزموں کے وکلاء کو فراہم کر دیں،سوالنامے میں ملزمان سے 127سوالات پوچھے گئے، احتساب عدالت کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا آپ اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہیں آپ بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں کیا یہ درست ہے کہ آپ ان عوامی عہدوں پر تعینات رہی الزام ہے کہ آپ نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک ہیں الزام ہے کہ لندن فلیٹس 1993 سے آپ کے ہیں، کیا یہ درست ہی آپ اپنے دفاع میں گواہ پیش کرناچاہتے ہیں کیا آپ اپنے خلاف پیش کئے گئے ریکارڈ سے متعلق آگاہ ہیں کیا آپ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے عہدوں پر تعینات رہی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قطری خطوط سے متعلق بھی سوال پوچھ لیا۔

ایک اور سوال یہ پوچھا گیا کہ لندن فلیٹس کی ملکیت سے متعلق آپ کیا کہتے ہیں ۔