الجیریا میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے بارے تصویری نمائش

نمائش ایک ماہ جاری رہے گی ، منصوبے سے متعلق تصویریں رکھی گئی ہیں

بدھ 16 مئی 2018 21:21

الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) الجیریا کے چینی سفارتخانے نے یہاں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا جس کا بنیادی تصور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اہمیت اجاگر کرنا تھا ۔نمائش میں اس منصوبے سے متعلق تصویریں رکھی گئی تھیں جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابسطہ ممالک میں زیر تعمیر ہیں یا مکمل کئے جا چکے ہیں ۔ نمائش کا مقصد شاہراہ ریشم کے بارے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روشناس کرانا تھا۔

نمائش کا اہتمام الجیریا کی وزارت ثقافت نے کیا تھا جو قدیم شاہراہ ریشم کے روٹ پر واقع ہے ۔

(جاری ہے)

نمائش میں الجیریا کے وزیر ثقافت ،ان کی وزارت اور چینی سفارتخانے کے عملے اور دیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں نمائش میں شرکت کی ۔ انہوں نے قدیم شاہراہ ریشم اور نئی شاہراہ ریشم (بیلٹ اینڈ روڈ منصوبی) کو سراہا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے الجیریا کے وزیر ثقافت نے کہا کہ الجیریا اور چین کے تعلقات تاریخ میں بہت گہرے ہیں ۔شاہراہ ریشم منصوبے سے اس خواب کی تعبیر حاصل ہورہی ہے جس کے ذریعے بیشمار لوگوں کے درمیان رابطے پیدا ہو جائیں گے ۔ نمائش ایک مہینے تک جاری رہے گی جس میں آرٹسٹ ،مصنفین اور اہل قلم اپنی قیمتیں کارکردگی بھی اجاگر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :