اٹلی میں چینی زبان کا مقابلہ ، 36طلباء فائنل مقابلے کیلئے منتخب

منتخب امیدواروں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالر شپ دیے جائیں گے

بدھ 16 مئی 2018 21:21

پسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) اٹلی کے طلباء نے یہاں تسکان سٹی میں چینی زبان کے مقابلے میں حصہ لیا، تمام طلباء کا تعلق غیر ملکی سیکنڈری سکول سے تھا، 16ہائی سکولوں سے تعلق رکھنے والے 36طلباء نے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

آخری رائونڈ میں چینی زبان کے بارے میں ان کی معلومات اور چینی ثقافت کا امتحان لیا گیا جس کا چینی اور اٹلی کے پروفیسروں پر مشتمل جیوری نے نتائج کا اعلان کیا ۔

مقابلہ دن بھر جاری رہا جس میں تحریری ٹیسٹ ،چینی زبان بولنے اور چینی ثقافت اور آرٹس کے امتحانات شامل تھے ۔ طلباء کو رقص ، موسیقی اور ڈرامہ میں بھی اپنی کارکردگی پیش کرنے کا موقع دیا گیا ۔ فائنل مقابلے کے منتخب امیدواروں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالر شپ دیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :