چین مخلص اور قابل اعتماد دوست ثابت ہوا ہے ،فلپائن

بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں امداد دینے پر چین کے شکر گزار ہیں،فلپائنی سیکرٹری خزانہ

بدھ 16 مئی 2018 21:21

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) فلپائن کے سیکرٹری خزانہ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں امداد دینے پر چین کی کوششوں کو سراہا ہے ۔چین نے فلپائن کو یہ امداد بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے پروگرام کے تحت دی تھی ۔چین ہماری معاشی ترقی میں ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست ثابت ہوا ۔ اس نے ہر ہنگامی حالت میں ہماری مدد کی ہے جس کیلئے ہم اس کے شکر گزار ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فلپائن کے سیکرٹری خزانہ کارلوس نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے سستے قرضوں اور گرانٹ کی مدد سے فلپائن کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بڑی مدد ملی ہے جس سے فلپائن میں ایک سنہرے دور کا آغاز ہوا ہے ۔ فلپائنی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر روڈریگو دوترتے کی انتظامیہ درمیانی مدت کیلئے 160سی180ارب ڈالر خرچ کرنا چاہتی ہے تا کہ بنیادی ڈھانچہ مکمل ہو اور اس کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :