غزہ میں مظاہرین کے قتل عام کی شدید مذمت ،یو این او مندوب
سلامتی کونسل اجلاس کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی۔ اسرائیل نے بیگناہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا، غزہ کے عوام جیل کی سی زندگی گذارنے پر مجبور،تشدد کا سلسلہجاری رہا توجنگ بھڑک سکتی ہے،نیکولائے ملاڈینوف
بدھ 16 مئی 2018 21:21
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کے لیے مندوب نیکولائے ملاڈینوف نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہلاکت خیز حربے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوموار کے روز غزہ میں فلسطینی مظاہرین کا بے گناہ قتل عام کیا گیا۔یو این مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظاہرین چھ ہفتے سے اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غزہ کے عوام جیل کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کی بات سننا ہماری ذمہ داری اور ان کی مشکلات کا احساس ہمارا فرض ہے۔ یہ پہلے ہی کئی جنگوں کا سامنا کر چکے ہیں۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں بجلی، صحت اور دیگر شعبوں میں درپیش مشکلات کے فوری حل کی ضرورت پربھی زور دیا۔ملاڈینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے مظاہروں میں شدت کی ایک وجہ امریکا کی طرف سے تل ابیب سے اپنے سفارت خانے کی القدس منتقلی بھی ہے۔ فلسطینی اس اقدام کے خلاف ہیں اور مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کی پٹی میں تشدد کا سلسلہ روکا نہ گیا تو خطے میں ایک نئی جنگ بھڑک سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند ہفتوں کیدوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں طاقت کے استعمال کیباعث 13 بچوں سمیت 100 سے زاید فلسطینی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔اجلاس میں کویت کے سفیر نے بھی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں قتل عام کی مذمت پر مبنی بیان جاری نہ کرنے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر امریکا کی مندوب نیکی ہالے نے کہا کہ سلامتی کونسل پر دہرا معیار اپنانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے زیرتسلط شام کیوادی گولان کے علاقے میں ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں پرتشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے حسب سابق اسرائیلی ریاست کا دفاع کیا اور کہا کہ فلسطینی سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث اسرائیل کو اپنی سلامتی کا خطرہ لاحق ہے۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.