برطانوی شاہی خاندان کی امریکی بہوکے والد شادی میں شرکت نہیں کریں گے

میگھن کے عروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پائونڈز،تقریبات اورسیکورٹی پرتین کروڑ 20 لاکھ پائونڈز خرچ ہوں گے

بدھ 16 مئی 2018 21:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) برطانوی شاہی خاندان کی امریکی بہومیگھن کے والد شادی میں شرکت نہیں کریں گے،میگھن کے والد کو دل کی سرجری کی ضرورت ہے،میگھن کیعروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پائونڈز،تقریبات اورسیکورٹی پرتین کروڑ 20 لاکھ پاونڈز خرچ ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل ٹھیک دو دن بعد شاہی خاندان کی بہو بن جائیں گی، مگر وہ یہ شادی وہ اپنے والد کی غیر موجودگی میں کریں گی۔

امریکی اداکارہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے دوسرے چشم و چراغ شہزادہ ہیری سے 19 مئی کو شادی کریں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کے دل کی سرجری ہونے جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ بیٹی کی شاہی شادی میں شرکت سے قاصر ہو ں گے۔

(جاری ہے)

تھامس مارکل کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دورہ پڑنے سے ان کے دل کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے ، انہیں جلد از جلد سرجری کی ضرورت ہے۔

73 سالہ تھامس مارکل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی شادی میں شرکت ناممکن ہے، میں اس کی شادی کی رسومات میں بھی شرکت نہیں کر سکوں گا۔دوسری جانب شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سے شادی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں،عروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پانڈز سمیت شادی کی تقریبات اورسیکورٹی پرتین کروڑ 20 لاکھ پاونڈز خرچ ہوں گے۔شادی میں شرکت کے لئے ونڈسرکاسل سے چار ہزار مہمان مدعو کیے گئے ہیں جبکہ شادی دیکھنے ایک لاکھ افراد جمع ہوں گے۔شادی کا آغاز رات بارہ بجے ونڈسر سینٹ جارج چیپل میں ہو گا جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا عوام کے دیدار کے لیے بگھی میں دو میل کا سفر کرے گا۔

متعلقہ عنوان :