افغانستان،مسلسل بارشوں اور سیلاب سی34افراد جاں بحق ،250مکانات ملبے کا ڈھیر،600مویشی ہلاک،40ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ

بدھ 16 مئی 2018 21:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) افغانستان میں مسلسل بارشوں اور سیلابسی34افراد جاں بحق ہو گئے،250مکانتملبے کا ڈھیر،600مویشی ہلاک،40ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاس کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 34افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق بارشوں کی وجہ سی11صوبے متاثر ہوئے۔بارش اور سیلاب کے باعث 250مکانات منہدم ہو ئے ، جب کہ 40ایکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اس دوران 600سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔