پیرس،عرب امور میں مداخلت پر ایران مخالف مظاہرہ

بدھ 16 مئی 2018 20:57

ْ پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے عرب امور میں ایرانی مداخلت کے خلاف پیرس میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا،ایران مذکورہ ملکوں میں مداخلت بند کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے عرب امور میں ایرانی مداخلت کے خلاف پیرس میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایران شام ، لبنان اور یمن میں کھلی مداخلت بند کرے اور فرانسیسی عوام کو معلوم ہو کہ ایران مذکورہ ملکوں میں مداخلت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دہشتگرد ملک ہے اور قدیم شہنشا ہیت کے احیاکیلئے عرب علاقوں پر ناجائز قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :