فلسطین نے اپنا مندوب امریکہ سے واپس بلا لیا

بدھ 16 مئی 2018 20:57

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) فلسطین نے اپنا مندوب امریکہ سے واپس بلا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے تجربہ کار مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس نے گزشتہ روز امریکہ میں متعین فلسطینی مندوب حسام زملط کو واپس بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 14 مئی کو امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا ہے۔سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے شرکت کی تھی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال دسمبر میں بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے جلد ہی سفارت خانے کی القدس منتقلی کا اعلان کیا تھا۔