ترکی کی بنگلہ دیش، مراکش، قطر اور الجزائر کے وزرائے اعظم کو ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت

اجلاس میںفلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی غیر انسانی فعل اور بربریت کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا

بدھ 16 مئی 2018 20:57

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پاکستان، بنگلہ دیش، مراکش، قطر اور الجزائر کے وزرائے اعظم کو بروز جمعہ استنبول میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، اجلاس میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی فعل اور بربریت کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پاکستان، بنگلہ دیش، مراکش، قطر اور الجزائر کے وزرائے اعظم کو بروز جمعہ استنبول میں یکجا ہونے کا کہا ہے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پاکستان، مراکش، بنگلہ دیش ، قطر اور الجزائر کو اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔وزارتِ عظمی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیر اعظم یلدرم نے ان ممالک کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

جس دوران پانچوں سربراہان کو رمضان کریم کی مبارکباد پیش کرنے والے وزیر اعظم نے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی فعل اور بربریت کے حوالے سے بروز جمعہ استنبول میں یکجا ہونے کی دعوت دی۔پانچوں سربراہان نے اس ہنگامی اجلاس میں ممکنہ حد تک اعلی ترین سطحی شراکت کے حوالے سے مثبت جواب دیتے ہوئے کہ ہم اس معاملے میں ترکی کے نظریات و افکار پر اتفاق کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے اس دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں۔